ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات،اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی

12:12 PM, 18 Oct, 2024

ویب ڈیسک:آج آئینی ترامیم پیش کیے جانے کے امکانات معدوم۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں تاحال مشترکہ مسودے پر مکمل اتفاق نہیں ہوا، ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ مجوزہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں تاحال مشترکہ مسودے پر مکمل اتفاق نہیں ہوا،اختلافی نکات پر آج مزید مشاورت ہوگی،سیاسی قیادت کی ملاقاتوں کے علاوہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنے اتحادیوں کی مدد سے آئینی ترامیم کر لے گی،حکومت نےجے یو آئی اور اپوزیشن جماعتوں کی مدد کے بغیر دو تہائی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔حکومتی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں ملنے کے لیے بھی پُر امید ہے۔

مزیدخبریں