ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے عمر زائرین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے ساز و سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز پروگرام‘ کے منصوبے کو عملی شکل فراہم کرنے کے لیے درخواستوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کام کے لیے حکام نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حرمین شریفین جانے والے زائرین کو لاکرز منصوبے کے تحت اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکیں گے۔