مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ہر صورت عمل ہونا ہے، مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ،سپریم کورٹ

04:04 PM, 18 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق ایک اور وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججز  نے ایک اور وضاحت جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر دوسری وضاحت سپریم کورٹ کے 8 ججز نے جاری  کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی وضاحت کےبعدفضل الرحمان اوراپوزیشن جماعتوں کاہنگامی اجلاس

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ    الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو  وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا،  لہٰذا، مختصر حکمنامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

 
اکثریتی ججز کا کہنا ہے کہ  مختصرحکمنامے میں انتخاب کنندگان کے حق کو سیاسی جماعتوں کے ذریعے نافذ کرنےکے لیے ریلیف دیا،  چونکہ کمیشن اور پی ٹی آئی دونوں نے دوسری وضاحت طلب کی ہے،  ہم صرف واضح کرنا اور قانون کی اچھی طرح سے طے شدہ تشریح کو دہرانا چاہتے ہیں۔

اکثریتی ججز کے مطابق  الیکشن ایکٹ میں کی جانےوالی ترمیم کا اثر ہمارے فیصلےکو ماضی میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

مزیدخبریں