سیاسی اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم تاریخ کو کوڑے دان میں جگہ پائے گی، رضا ربانی

04:36 PM, 18 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاسی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائے گی۔ 

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی  نے  بیان میں کہا ہے کہ   وفاقی حکومت کو 26ویں آئینی ترمیم پر سیاسی اتفاق رائے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے چوکنا رہنا چاہیے۔ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن اتفاق رائے کی طرف کام کر رہے ہیں، یہ اس کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاسی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائے گی۔  یہ کوشش 1973  کےمتفقہ آئین کو مزید متنازع بنا دے گا۔ یہ فیڈریشن کے لیے بہت خطرناک ہو گا۔ وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کرے۔

مزیدخبریں