ملکی تاریخ میں سونا پہلی بار 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کرگیا

05:37 PM, 18 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کرگیا۔

عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونےکی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈکیا جارہا ہے،آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکے قیمت 3 ہزار روپے بڑھکر280900روپےہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2572 روپے بڑھکر 240826 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا پہلی بار 2700 ڈالر سے تجاوز کرگیا،سونے کے دام 30 ڈالر بڑھ کر 2712 ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع سے سونے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے۔

مزیدخبریں