حکومت زبردستی قانون سازی کررہی، مولانا ہمارے مؤقف کے حامی ہیں،عامرڈوگر

05:59 PM, 18 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سینئر پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت زبردستی قانون سازی کروانا چاہ رہی ہے۔ مولانافضل الرحمان ہمارے مؤقف کے حامی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عامر ڈوگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئینی ترمیم حکومت کا کام ہے۔ ہماری تیاری یہ ہے کہ ہم حق کے راستے پر نکلے ہیں۔ ہم سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ ممبرز پارلیمنٹ اور کمیٹی میں بھی آ رہے ہیں۔ باقی تمام ممبرز چھپے ہوئے ہیں اور پناہ لے رہے ہیں۔ چادر چاردیواری کو پامال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ زبردستی قانون سازی کرائی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن ہمارے مؤقف کے حامی ہیں۔

مزیدخبریں