لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے پلرا، گلگت بلتستان بورڈ آف ریونیو  میں G2Gمنصوبہ کی منظوری

06:01 PM, 18 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  لینڈ ریکارڈ کی   ڈیجیٹائزیشن کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور گلگت بلتستان  بورڈ آف ریونیوکے مابین G2G منصوبہ کی منظوری دیدی  گئی۔

حکومت پنجاب نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مد د سے اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹائزڈ کر کے محفوظ اور عوام کے لیے متعقلہ سروسز کی فراہمی کو سہل بنایا ہے۔

 مینول اراضی ریکارڈ سے کمپیوٹرائزنظام کی کامیاب تبدیلی کو تسلیم کرتے ہوئے گلگت  بلتستان کی جانب سے پلراکو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کرنے میں معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ماہرین نے گزشتہ تجربہ کی بنیاد پر گلگت  بلتستان اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کی تیاری کا آغاز کیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی دستاویزات کی تیاری کے بعد فریقین کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے پراجیکٹ کے نفاذ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

گلگت  بلتستان کابینہ کی جانب سے اکتوبر 2024 میں (ETI) لینڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی منظور ی دے دی گئی۔ منصوبہ کے نفاذ کے لیے بورڈ آف ریونیو گلگت  بلتستان کی سربراہی میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تحت ایک پراجیکٹ امپلمنٹیشن یونٹ تشکیل دیا جائے گا۔

 ابتدائی طور پر گلگت  بلتستان کے چار اضلاع میں (ETI)لینڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے جغرافیائی نقشہ جات(GIS) کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس عمل سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کا معیاری، متحد اور مربوط نظام وضع ہو گا۔ ان اصلاحات کی بدولت نہ صرف عوام کے لیے ریکارڈ کی رسائی کو آسان اور محفوظ بنایا جائے گا بلکہ حکومتی سطح پر بھی منصوبوں کے لیے ڈیٹا کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔

مزیدخبریں