کورونا وائرس سے مزید 63 جاں بحق

05:17 AM, 18 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)کورونا نے ایک روز میں مزید 63 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی.

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 77 ٹیسٹ کئے گئے،2 ہزار 512 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4اعشاریہ 4 فیصد رہی ۔مہلک وائرس سے اب تک 12 لاکھ 21 ہزار 261 افراد متاثر ہو چکے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 64 ہزار 564 مریض اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 117 کی حالت تشویشناک ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 610 افراد صحت یاب ہوئے ، پاکستان میں مہلک وباء کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار 562 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاؤکے لئے ویکسی نیشن کا عمل بھی کامیابی سے جاری ہے ۔گزشتہ روز 8 لاکھ 45 ہزار 923 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی .

مزیدخبریں