کراچی: جعلی پولیس اہلکار سمیت 5خطرناک ملزمان دھر لیے گئے
11:00 AM, 18 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) پولیس نے جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی۔ عیدگاہ، شارع نورجہاں، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جعلی پولیس اہلکار سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کا کہنا ہے ملزمان کے قبضے سے 3پستول،31موبائل فونز برآمد ہوئے ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی 125موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی موٹرسائیکل سہراب گوٹھ کے علاقے سے چھینی گئی تھی گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ عیدگاہ پولیس نے چاند بی بی روڈ گرلز کالج کے قریب پولیس یونیفارم میں ملوث جعلی اہلکار طلحہ کو گرفتار کرلیا گشت پر مامور اہلکاروں نے گرلز کالج کے سامنے مشتبہ شخص دیکھا مشتبہ شخص پولیس یونیفارم پہنے کالج کے سامنے کھڑا تھا ملزم سے پولیس کارڈ طلب کیا جو وہ پیش نا کرسکا تعیناتی سے متعلق سوالات کے جواب بھی نا دے سکا پولیس وردی کیوں پہنی تھی ملزم پولیس کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا ملزم کے خلاف عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی گئی۔ شارع نورجہاں پولیس نے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت کا کارندہ باچارحمان گرفتارکرلیا ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کے مطابق ملزم کو دوران اسنیپ چیکنگ 10 کلو چرس سمیت گرفتار کیا گیا ملزم موٹرسائیکل پر فروٹ کے بیگ میں چرس لے جارہا تھا ملزم کی نشاندہی پر سلیمان نامی منشیات فروش بھی گرفتار کیا سلیمان کو کوئٹہ کا ڈیلر ہاشم منشیات بھجواتا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا مزید کہنا تھا دوران تفتیش ملزم باچارحمان سے مزید انکشافات سامنے آئے چرس باجوڑ کے بین الصوبائی منشیات فروش حاجی عصمت کی ہے حاجی عصمت فی کلو چرس پر 2 ہزار کمیشن دیتا ہے مال بائے روڈ ٹرکوں، بسوں، کاروں کے ذریعے بلوچستان سے آتا ہے ملزم نے انکشاف کیا کہ منشیات حب چوکی سے ہوتی ہوئی کراچی سبزی منڈی پراتاری جاتی ہے چرس کو مختلف سبزیوں اور پھلوں کی پیٹیوں میں بند کیا ہوتا ہے فروٹ اور سبزی کی پیٹیوں پر کسی کا شک نہیں جاتا چرس کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرکےکمیشن لیتا ہوں گرفتار ملزم سے پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔