’نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے‘

01:00 PM, 18 Sep, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت نے 2009 میں بھی پاکستان کے خلاف سازش کی تھی اور سری لنکن ٹیم پر حملہ کرایا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ امید کرتا ہوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پاکستان کرکٹ نے مشکل وقت میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ساتھ دیا ہے۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے مزید کہا کہ ہمیں ایک قوم پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جانا تھا۔ ٹاس سے کچھ دیر پہلے نیوزی لینڈ نے سیریز منسوخ کر دی۔
مزیدخبریں