’ملک کو شفاف الیکشن اور سویلین بالادستی چاہیے‘

02:30 PM, 18 Sep, 2021

احمد علی
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک کو شفاف الیکشن چاہئیں، قانون کی حکمرانی چاہیے، سویلین بالادستی چاہیے۔ وہ کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ وہ علاقے ہیں جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیا تھا اور آج اسی جگہ پی ٹی آئی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے عدلیہ سے اور تمام آئینی اداروں سے اس ملک کو شفاف الیکشن چاہئیں، قانون کی حکمرانی چاہیے، سویلین بالادستی چاہیے۔ پارٹی سربراہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر شفاف الیکشن نہیں ہوتے تو پھر ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہوگا کہ شفاف الیکشن کے لیے ہر قانونی اور سیاسی سہارا لیں، یہ ہمارا حق ہے اور قوم کا حق ہے۔ قبل ازیں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی حقیقت کو طاقت کے ذریعے بدلا نہیں جاسکتا۔ اس حکومت کو چوتھا سال ہے جو کچھ اس ملک کے لوگوں کے ساتھ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت انتقام اور ناانصافی نے کردیا ہے، ایسی مثال اس سے پہلے کبھی نہیں ملتی۔
مزیدخبریں