وزیر اعظم نے کراچی سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

03:30 PM, 18 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کا کراچی کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیر زمان نے شہرقائد کے باسیوں کو خوشخبری سنا دی۔ اپنے خصوصی بیان میں انھوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 80 میں سے 40 بسیں آج کراچی پہنچ رہی ہیں۔ بسوں سے متعلق تقریب کا انعقاد کل کراچی پورٹ پر کیا گیا جائے گا۔ وزیر اعظم اپنے وعدوں کو پورا اور کراچی کی خدمت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سالوں سے پریشان تھے۔ شہری پر آسائش بسوں میں سفر کریں گے۔ انشاللہ آئیندہ دنوں میں بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کے بے بس شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ شہریوں کے سفر کیلئے نئی بسیں آگئیں ہیں۔ یہ خوشخبری ایک ماہ بعد نہیں بلکہ کل آرہی ہے۔ کل کراچی کی بندرگاہ پر 44 بسیں اتاری جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ شہریوں کیلئے 10ہزار بسیں نہیں لاسکے۔ اویس قادر شاہ نے اس شہر کو 2ہزار بسیں نہیں دیں۔ وزیر اعظم نے کراچی کے عوام سے گرین لائن کا وعدہ کیا۔ انشاللہ کل یہ وعدہ وفا ہونے جارہا ہے۔
مزیدخبریں