حرا مانی کے والد انتقال کر گئے

05:00 PM, 18 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں صف اول کی اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ حرا مانی کے خاوند نے ان کی وفات سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سلمان شیخ (مانی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر یہ اطلاع دی گئی کہ حرا کے والد سید فرخ جمال کا انتقال ہو گیا ہے۔ انھوں نے یہ اطلاع انتہائی دکھ اور کرب کے ساتھ مداحوں تک پہنچائی۔ یاد رہے کہ پچھلے اپنے والد کے جنم دن پر حرا مانی کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ آپ کے بنا میں نہیں رہ سکتی ہوں ابو! حرا مانی کی جذباتی پوسٹ کو مداحوں نے کافی پسند کیا اور ان کے والد کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔
مزیدخبریں