یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

09:46 AM, 18 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل کی قیمت میں 430 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، بسکٹ، سرف، اچار، ٹوتھ پیسٹ، برتن دھونے کا صابن مہنگا ہوگیا ، شہد اور نوڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جیلی، شو پالش، ریزر بلیڈ بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں دس روپے، صابن 50 سے 90 روپے مہنگا ہوگیا، ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے،بےبی ڈائپر کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 348 روپے کا اضافہ کردیا گیا، آئل کے ڈھائی کلو والے ٹن پیک کی قیمت میں 430 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔
مزیدخبریں