سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد 1 سال بڑھا دی

02:06 PM, 18 Sep, 2022

احمد علی
ریاض : سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھادی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی ڈپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ ( ایس ایف ڈی) کے3 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی معیاد 5 دسمبر 22 کو پوری ہورہی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔
مزیدخبریں