عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے،وزیر اعظم ، نواز شریف ملاقات میں اتفاق
04:28 PM, 18 Sep, 2022
لندن: وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دباؤ قبول ہے نہ ہی بلیک میل ہوں گے۔ملااقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔