ایکس کا نیا فیچر ، صارفین اب اپنی پوسٹس کے لائیک کاؤنٹ چھپا سکیں گے

04:28 PM, 18 Sep, 2023

احمد علی
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی پوسٹس کے لائیک کاؤنٹ کو چھپا سکیں گے۔ یہ فیچر صرف ایکس پریمیئم کے صارفین کو دستیاب ہوگا،اس کا مقصد صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرنا ہے۔جو صارف اس فیچر کا استعمال کرے گا اس کی پوسٹس پر لائیکس کی تعداد دیگر افراد نہیں دیکھ سکیں گے۔ کمپنی کے اس فیچر کے اعلان کے بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے لائیکس کاؤنٹ کو چھپائیں نہیں بلکہ بک مارکس فنکشن کو استعمال کریں۔جس کا مطلب ہے کہ یہ فیچر آپشنل ہے اس کو صارف اپنی مرضی سے ان ایبل یا ڈس ایبل کر سکتا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ: اگر آپ ایکس پریمیئم کے صارف ہیں تو ایکس ایپ اوپن کریں اور اپنی پروفائل میں جائیں ۔ وہاں اوپر دائیں جانب کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو اوپن کریں ۔ادھر پرائیویسی اینڈ سیفٹی کے آپشن پر کلک کریں اور نیچے اسکرول کرکے لائیکس سیکشن میں ہائیڈ لائیکس ٹیب کو آن یا آف کر دیں۔

مزیدخبریں