بچوں سےبدفعلی کاالزام،نجی سکول کےپرنسپل سمیت 3 افراد گرفتار

10:02 AM, 18 Sep, 2024

ویب ڈیسک: بلوچستان میں نجی سکول کے پرنسپل سمیت 3 افراد کو طلباء سے بد فعلی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہیار میں سکول کے بچوں سے بدفعلی کے الزام میں پولیس نے نجی سکول کے پرنسپل سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پرنسپل،اس کابھائی اورہاسٹل وارڈن قصوروار پائےگئے ہیں۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ سکول کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں