ویب ڈیسک: کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کا ڈرائیور شاہ نواز جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد صبح ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سےنکلے تھے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، واقعے کے بعد والد کی موٹر سائیکل اور ایک پستول غائب ہے۔
مقتول کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پر گزشتہ روز مسلح ملزمان نے حملہ کیا تھا،ملزمان کی فائرنگ پر مقتول نے بھی ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے ملزمان فرار ہوگئے،مقتول گزشتہ روز تعطیل کی وجہ سے گھر پر تھا اور اپنے پلاٹس کا معائنہ کرنے گیا تھا،مقتول آج صبح 4 بجے ڈیوٹی کیلئے گھر سے روانہ ہوا تھا،مقتول شاہ نواز کو ڈکیتی یا دشمنی پر قتل کیا گیا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
اہلخانہ نے مزید کہا کہ شاہ نواز کی موٹر سائیکل اور لائسنس یافتہ اسلحہ موجود نہیں ہے۔
مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی،ہم 6 بہن بھائی ہیں،گزشتہ روز والد کو ڈاکو نے لوٹنے کی کوشش کی تھی۔
ایم ایل او کے مطابق مقتول کو دو گولیاں لگی ہے,مقتول کو ایک گولی سینے پر اور ایک ہاتھ پر لگی۔لاش قانونی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کی جائے گی۔