بھارت نےجب بھی جعلی الیکشن کروائےکشمیری قوم نےانہیں تسلیم نہیں کیا،مشعال ملک

10:32 AM, 18 Sep, 2024

ویب ٖڈیسک: مشعال ملک نے کہا ہے کہ 10لاکھ آرمی کی موجودگی میں دنیا کے سب سے بڑے فراڈ الیکشن ہونے جارہے ہیں، ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،جب بھی بھارت نے جعلی الیکشن کروائے کشمیری قوم نے انہیں تسلیم نہیں کیا،ہم آزادی پسند بھارت کے اسٹیٹس کو چیلنج کرتے ہیں،کشمیری ان جعلی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری قوم ہر اس سازش کو بے نقاب کرے گی،جو سازش یا حربہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے ہو،ہماری جنگ حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے ہے،10لاکھ آرمی کی موجودگی میں دنیا کے سب سے بڑے فراڈ الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،جب بھی بھارت نے جعلی الیکشن کروائے کشمیری قوم نے انہیں تسلیم نہیں کیا،کشمیری قوم کی جدوجہد اقوم متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہے،یہ جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے ہے، بھارت جمہوریت کا نام نہاد چمپین بنتا ہے اسے چیلنج کرتی ہوئی، بھارت کو چیلنج کرتی ہوں کہ کشمیریوں کی اصل قیادت کو جیلوں سے نکالے، یسین ملک، شبیر شاہ، عائسیہ اندرابی سمیت ہزاروں قیدیوں کو جیلوں سے نکالا جائے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے اصل لیڈرز کو جیلوں سے رہا کرکے استصواب رائے کروایا جائے،یہ سارے جعلی ایکٹرز بھارت کے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے ہیں،ہم آزادی پسند بھارت کے اسٹیٹس کو چیلنج کرتے ہیں،کشمیری ان جعلی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں