سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

10:52 AM, 18 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جبکہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

مزیدخبریں