تاج محل کے مرکزی گنبد پر پودا اگ آیا، بھارتی حکومت بے خبر

01:30 PM, 18 Sep, 2024

 ویب ڈیسک :دنیا کے ساتویں عجوبہ تاج محل کے مرکزی گنبد میں پودا اگ آیا ، حکام بے خبر، سوشل میڈیا پر چیخ و پکار کے بعد حکومت کو ہوش آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت کے مرکزی گنبد پر ایک پودا اُگ آیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تاج محل کے خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے لوگوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔
محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) بھارت ے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور ایک ٹیم موقع پر روانہ کی۔ اے ایس آئی کے ماہرین نے عمارت کے گنبد پر اُگے پودے کو احتیاط سے ہٹایا اور اس کے بعد عمارت کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی اور نقصان نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق، اس قسم کے پودے عمارتوں کے دراڑوں یا نمی والے حصوں میں، خاص طور پر مون سون کے موسم کے بعد اگ جاتے ہیں۔ تاج محل کے گنبد پر اُگے پودے کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ موسمی حالات کی وجہ سے ہوا اور فوری طور پر اسے ہٹا دیا گیا تاکہ عمارت کو کسی بھی مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
ASI کے ایک ترجمان نے وضاحت کی کہ تاج محل سمیت دیگر تاریخی عمارتوں کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے اور کسی بھی قسم کی قدرتی تبدیلیوں پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ پودے اُگنے کے واقعات کبھی کبھار پیش آتے ہیں، خاص طور پر ایسے موسمی حالات میں جب نمی زیادہ ہوتی ہے اور مٹی کے ذرات عمارتوں کی سطح پر جمع ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں