ویب ڈیسک: ، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 3سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے ملک کا نظام لپیٹا جا رہا ہے،سنگجانی جلسہ کے بعد قومی اسمبلی پر حملہ ہوا،ابھی جو بل لارہے ہیں اسکا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سےمارشل لاء لگانا ہے، اگر اس بل کو کامیاب کرنے کی انھوں نے کوشش کی تو ملک کے حالات بدترین ہو جائیں گے،13تاریخ کو سیالکوٹ میں مبشر نے ریلی نکالی،ان کے گھر سے والدہ اور بہن کو اٹھا لیا گیا،مریم نواز،شہباز شریف، اسٹیبلشمنٹ کا سارا زور خواتین پر چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نےا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ 3سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے ملک کا نظام لپیٹا جا رہا ہے،معیشت کی یہی حالت ہے کہ ڈوب چکی ہے، سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے کس طرح انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے،سنگجانی جلسہ کے بعد قومی اسمبلی پر حملہ ہوا،ابھی جو بل لارہے ہیں اسکا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سےمارشل لاء لگانا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ 8فروری کی چوری کو بچانے کے لئے آپکو قاضی فائزکی ضرورت ہے،سکندر سلطان کو بچانا پڑے گااسی کی ذمہ داری ہے کہ چوری کیا مینڈیٹ واپس کیا جائے،تیسرے چیف کا آپکو پتہ ہے،یہ سارے جو ریٹائرڈ لوگ ہیں انکو توسیع دینے کے لئے پاکستان کا نظام لپیٹا جا رہا ہے،یہ بل لانے کی دوبارہ بھی کوشش کریں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر اس بل کو کامیاب کرنے کی انھوں نے کوشش کی تو ملک کے حالات بدترین ہو جائیں گے،حملہ خواتین کے اوپر ہو رہا ہے،13تاریخ کو سیالکوٹ میں مبشر نے ریلی نکالی،ان کے گھر سے والدہ اور بہن کو اٹھا لیا گیا،مریم نواز،شہباز شریف، اسٹیبلشمنٹ کا سارا زور خواتین پر چل رہا ہے،9مئی کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں۔
عمران خان کی بہنو ں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کی ضرورت اسلئے ہے کہ 8فروری اور 9مئی کے واقعات سب کے سامنے ظاہر نہ ہو جائیں،آج ملک کو پتہ چل گیا ہے،اب لاہور کی ذمہ داری ہے،اب اس شہر کی عزت کا سوال ہے،21ستمبر کو لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں،ہم خواتین سب سے آگے ہوں گی،کیا کر لیں گے،ڈنڈے ماریں گے،ہم پرامن احتجاج کے لئے تیار ہیں،ہم پر ظلم کرکے اپنا جبر اور فسطائیت کریں گے۔
علیمہ خان نےمزید کہا کہ جب لاہور جاگ جاتا ہے تو پورا پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے،آپ نے ملک کو دکھانا ہے،کل ملک کے وکلاء نکلیں گے اسکے بعد ہم اب نکلیں گے اور انکے ساتھ شامل ہوں گے۔