خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کا کیس میں بڑی پیش رفت

07:00 PM, 18 Sep, 2024

(ویب ڈیسک)  ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان  کے  کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آمنہ عروج کے شریک ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پولیس نے  دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ  ملزمان سے تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے،  ملزمان سے اسلحہ اور رقم برآمد  ہو چکی ہے۔

  تفتیشی افسر نے  کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل  الرحمان قمر کو اغوا کیا،ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان کے بلیک کرنے  کا مسئلہ حسن شاہ کو بتایا ، حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں