(ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سعودی مجلس شوری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اس جلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی۔
سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔