30

سام سنگ نے سستا ترین فون لانچ کردیا

پبلک نیوز:سام سنگ نے جنوری 2021 میں گلیکسی 02 ایس متعارف کرایا تھا اورر اب کا مزید سستا ورژن گلیکسی ایم 02 کی شکل میں پیش کردیا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا اسمارٹ فون 6.5 انچ کے انفٹنی وی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے۔ فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6739 ڈبلیو پراسیسر دیا گیا ہے۔ گلیکسی ایم 02 کا وزن 206 گرام ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

اس کا 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 96 ڈالرز (15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں 9 فروری کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں