عارف علوی کا مختلف مکاتب فکر کے 14 علماء سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر عارف علوی کا انسدادِ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لئے مختلف مکاتب فکر کے 14 علماء سے ٹیلیفونک رابطہ۔

صدر مملکت نے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے علماء سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علماء کرام اپنے اپنے حلقہ اثر میں انسدادِ کورونا تدابیر پر عمل درآمد کرائیں۔ علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کی تلقین کریں۔ حضور نبی کریم کی وبا سے بچنے کیلئے دی گئی ہدایات پر عمل کی ضرورت ہے۔ علماء اس امتحان میں قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کریں۔

علماء کی بین المذاھب اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے صدر مملکت کے کردار کی تعریف۔ صدر مملکت نے مفتی محمد تقی عثمانی اور پیر محمد امین الحسنات سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدر مملکت کے کردار کو سراہا۔ مفتی تقی عثمانی نے صدر مملکت سے اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے اوقاف بل پر جلد پیش رفت کرانے کی درخواست کی۔

پیر محمد امین الحسنات نے اہم امور پر علماء سے مشاورت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت پير نقیب الرحمن کی درخواست پر اُن سے جلد ملاقات بھی کریں گے۔ صدر مملکت سے مولانا محمد حفیظ جالندھری اور مولانا راغب حسین نعیمی نے بھی گُفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں