پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 113 اموات، تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک روز میں 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 74 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد نواسی ہزار 661 ہو گئی، 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویشناک۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 113مریض جاں بحق ہوئے ٗ 4ہزار 414افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 89ہزار661 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ22ہزار 202مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 8لاکھ29ہزار933مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗافسوسناک طور پر ملک بھر میں کورونا سے تاحال18ہزار 070موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں45,275ٹیسٹ کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں