’’الیکٹرانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانے مستردکیا‘‘

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الیکڑانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانے مستر دکیا، پاکستانی الیکشن کمشن ناقابل عمل قرار دے چکاہے ٗ ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے ٗانتخابی اصلاحات کاحساس کام پوری قوم کی منشاءاور اعتماد سے ہوتا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت کی طرف سے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں ہونے والی ان اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا ٗسب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے ٗجس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او ، این آر او کا شور وغل مچاکر ان کی توہین کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر و محور پارلیمان ہے جسے تین سال سے تالا لگایا ہوا ہے ٗانتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں ٗمسلم لیگ (ن) نے 2018 میں مخالف سیاسی جماعت پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں جن میں سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنے اور ان کی تجاویز کو اپنانے کاصبر اور حوصلہ ہے ٗملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں ٗالیکڑانک ووٹنگ کے بجائے تباہ وبرباد معیشت ،آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری اورمرتی عوام کی فکر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں