پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،2مئی2021

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کا اہم اقدام، دوائی نہ ملنے کی صورت میں ہیلپ لائن قائم کر دی۔ شکایات اور دوائی کی فراہمی جو یقینی بنانے کے لئیے 080003727 ٹول فری نمبر پر کال کی جا سکتی ہے۔

وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس، آئندہ بجٹ کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے تجاویز طلب

اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول دورہ، گاڑی بھی خود چلائی۔

اپریل کے دوران پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا ہے کہ میں نے جو وزیر اعظم کے خلاف پہلے ہی ایک نجی چینل پہ انٹرویو دیا تھا وہ سچا ہے اس پہ میں آج بھی قائم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں