15

“خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود، سندھ میں موسم خشک رہے گا”

پشاور: ( پبلک نیوز ) خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، چارسدہ، مانسہرہ، صوابی، بنوں، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی آج چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں