اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ٗ مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام جماعتوں کو 6 مئی کو دوبارہ گنتی کیلئے آر او آفس پہنچنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی ٗ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی ٗالیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل ، فاروق ایچ نائیک،نئیر بخاری ٗ سعید غنی ٗ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل ،مریم اورنگزیب ، مصدق ملک ،زبیر عمر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 46 کا فراہم نہ کرنا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے،جسٹس ناصر الملک کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فارم 46 بھی فارم 45 کی طرح اہم ہے،پریذائڈنگ افسران دستخط شدہ فارم 45 اور 46 پولنگ ایجنٹس کو فراہم کرنے کے پابند ہیں،ریٹرننگ افسر کی جانب سے فراہم کردہ فارم 45 پر بھی دستخط موجود نہیں ہیں ۔
مسلم لیگ(ن) کے وکیل نے کہا کہ بڑی تعداد میں پریزائڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے، این اے 249 کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے ،الیکشن کمیشن ممبر سندھ کا وکیل نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ فارم 45 آپ کے ایجنٹس کو نہیں دیے گئے یا ان پر دستخط نہیں تھے۔