کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 119 اموات

اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 119 اموات، ایک روز میں 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ ایک سات فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہو گئی، 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کوروناسے مزید 119مریض زندگی کی بازی ہار گئے ٗ 4ہزار113افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 84ہزار480 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ38ہزار 727مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ8لاکھ41ہزار636مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗافسوسناک طور پرکورونا سے تاحال18,429موات ہو چکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں44,838ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں