آرمی چیف پاکستان اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

پبلک نیوز: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب، آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ دفاع، سکیورٹی اور افواج کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوطرفہ مسلح افواج کے درمیان عسکری تعاون میں وسعت پر زور دیا۔ پاکستان سعودی عرب تعاون کے علاقائی امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں