نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کیخلاف درخواست مسترد

پبلک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں کی کمی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیسوں کی کمی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس پر سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ کورونا وائرس کے دوران اس طرح کے پالیسی معاملات این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) دیکھ رہا ہے۔ اس لیے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اگر چاہے تو این سی او سی سے رابطہ کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں