گوجرانوالہ: جواں سال لڑکی کے قاتل باپ اور چچا نکلے

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقہ سے جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا۔

ایس ایچ او کینٹ عدنان اعجاز کے مطابق لڑکی کا قاتل اس کا سوتیلا باپ اور چچا نکلے۔ ملزم سموئیل مسیح اور امتیاز مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

عدنان اعجاز کا کہنا ہے کہ ملزموں نے بد چلنی کے شبہ پر کنزیٰ اعجاز کو قتل کیا۔ ملزموں نے تیز دھار آلے سے لڑکی کی گردن کاٹ کر اسے کھیتوں میں پھینک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں