کورونا سے مزید 140 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 140مریض جابحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,298 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 83,699 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ47ہزار 755 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں8,50,131 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 18,677 اموات ہو چکی ہیں، چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44,846 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں