مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ورزش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس سے ان کے پیروکاروں کو فٹنس پر توجہ دینے کا پیغام مل رہا ہے۔

ویڈیو میں مبلغ اور مذہبی اسکالرکو بائیسپ کی ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر انکا ٹرینر بھی انکی رہنمائی کر رہا ہے۔ طارق جمیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شوزب نامی ٹرینر نے بتایا کہ مولانا نے اپنی رہائش گاہ میں ہی جم قائم کر رکھا ہے جہاں وہ انہیں ٹریننگ دیتے ہیں۔

فٹنس کوچ کا کہنا تھا کہ مولانا فیصل آباد اور کراچی میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ، تاہم جب بھی وہ  آبائی گھر تلمبہ آتے ہیں تو میں انکو ٹریننگ دیتا ہوں۔  انہوں نے بتایا ،”میں مولانا کے بیٹے اور فیملی کے دیگر افراد کو بھی تربیت دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں