’شہباز شریف کو باہر جانیکی اجازت ملنا قانون کیساتھ مذاق‘

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو طبی بنیادوں پر ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اُنہیں 8 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں