لاہور: گندم میں ریت ملانے والا فوڈ انسپکٹر گرفتار

06:57 AM, 19 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور : اینٹی کرپشن نے گندم خریداری مرکز سے بڑی چوری پکڑ لی۔

محکمہ فوڈ ڈی جی خان کے گودام پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ فوڈ گرین انسپکٹر نے بوریوں میں گندم کی بجائے مٹی اور ریت بھر دی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر انچارج مرکز خریداری گندم فوڈ انسپکٹر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محکمہ خوراک کے گندم خریداری مرکز زیریں چوٹانی ڈی جی خان سے اینٹی کرپشن نے عجب کرپشن کی غضب کہانی بے نقاب کر دی۔ گندم خریداری مرکز زیریں چوٹانی ضلع ڈی جی خان سے سرکاری گندم کی 1716 بوریاں کرپشن کی نظر ہو گئیں۔ انچارج مرکز خریداری گندم محمد ادریس بُغلانی نے خود جعلسازی سے کوٹے کی گندم بیچ دی۔ ملزم نے سبسڈی والی سرکاری گندم بیچ کر سرکاری خزانے کو تقریبا ایک کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ ملزم نے اڑھائی من کی 1716 بوریاں بیچ کر ان کی جگہ ریت اور مٹی سے بھری بوریاں رکھ دیں۔ ملزم نے گندم کے سٹاک میں خُردبرد کر کے رمضان بازاروں میں سبسڈی والے آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مزیدخبریں