جنگل میں لگی آگ سے 200 سال پرانی لائبریری جل کر راکھ

09:03 AM, 19 Apr, 2021

حسان عبداللہ

جنوبی افریقہ: کیپ ٹاون میں لگ بھگ 200 سالہ پرانی لائبریری کو آگ لگ گئی۔ کیپ ٹاؤن کے ٹیبل ماؤنٹین کے جنگل میں لگی آگ یونیورسٹی تک پھیل گئی، جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کو وہاں سے ہنگامی حالت میں نکلنا پڑا۔کیپ ٹاؤن کے علاقے ٹیبل ماؤنٹین میں لگی آگ سے کیپ ٹاؤن میں تاریخی لائبریری جل گئی اور طلبہ کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔

آگ کے شعلوں نے لائبریری کو اپنی لپیٹ میں لیا جس سے محفوظ شدہ دستاویزات اور کتابیں جل گئیں۔ فائر فائٹرز نے آگ کو کم کرنے کے لئے جیٹ طیاروں سے اسپرے کیا۔ مقامی خبروں کے مطابق لائبریری کی کم سے کم دو منزلیں جل گئیں ہیں جبکہ اس آگ سے کیمپس کی دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

100 سے زائد فائر فائٹرز اور ایمرجنسی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ کی لپیٹ میں آئی جگہوں پر پانی چھوڑنے کے لئے چار ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔

کیپ ٹاؤن فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آپریشن میں ایک فائر فائٹر زخمی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔  شہر کے تباہی رسک مینجمنٹ سنٹر کی ترجمان شارلٹ پاول نے ایک بیان میں کہا کہ رہائشیوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں