پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،19 اپریل 2021

10:12 AM, 19 Apr, 2021

اویس
موجودہ ملکی صورتحال پر وزیراعظم کا قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، آج شام ساڑھے چار سے پانچ بجے تک قوم سے خطاب کریں گے، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں، عمران خان کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے، وزیراعظم کا قوم سے خطاب تاریخی ہوگا۔بدقسمتی سے چند سیاسی، دینی پارٹیز اسلام کا غلط استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا مارگلہ ہائی وے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب، کہا اپنے ملک میں مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرنے سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی نبی کریم کی شان میں گستاخی نہ کرے۔ناموس رسالتﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کرکے غلط کیا، سندھ میں مذہبی جماعتوں سے بھی رابطے کئے ہیں، ہمارے کسی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے انکوائری بند کرنے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، مرکزی ملزمان وفات پاچکے ہیں، انکوائری بند کی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا، چوہدری پرویزالہی سمیت دیگر کےخلاف79 غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری زیرالتوا تھی۔گرین شرٹس نے ہرارے میں ڈیرے جمالئے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں