اسلام آباد (پبلک نیوز) جمشید اقبال چیمہ کو وزیر اعظم معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی مقرر کر دیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کو معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیمہ صاحب ایک محنتی اور قابل آدمی ہیں، اللہ انکا حامی و ناصر ہو۔
اپنی ٹویٹ میں انھوں نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔ اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید نے جمشید اقبال چیمہ کو نئی ذمہ داری تفویض کیے جانے پر نیک خواہشات اظہار بھی کیا۔