اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا۔ اس تناظر میں بیانات کا جواب دینے سے احتیاط کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امن وامان، سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس تناظر میں بیانات کا جواب دینے سے احتیاط برتی جائے۔ تحفظ ناموس رسالت کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ اس سے متعلق مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی مہم چلا رہے ہیں۔
اجلاس میں شہبازشریف کی مبینہ رہائی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ حکومتی ترجمانوں کو کیس سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن نے رہائی سے پہلے ہی واویلا شروع کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔