ملک میں دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر پر اوگرا کی سماعت

02:56 PM, 19 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک میں دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر پر اوگرا نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق دو کمپنیوں تعبیر انرجی اور انرگیس ٹرمینل نے پورٹ قاسم پر ٹرمینل قائم کرنے کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواستوں پر سماعت اوگرا چیئرمین مسرور خان کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت کے دوران مختلف شرکت داروں نے نجی سرمایہ کاروں کو جلد لائسنس دینے پر زور دیا۔

مزیدخبریں