این اے 75 ڈسکہ سے منتخب رکن اسمبلی نوشین افتخار نے حلف اٹھا لیا

03:25 PM, 19 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) این اے 75 ڈسکہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی منتخب ہونے والی ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب لیگی رکن اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اپنی رکنیت حلف آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اٹھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نو منتخب رکن اسمبلی سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ این اے 75 ڈسکہ میں پہلی بار ہونے والے ضمنی انتخاب کو متنازع قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد دوبارہ ضمنی انتخاب ہوا اور نوشین افتخار نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔

مزیدخبریں