اسٹرابیری کھانے کے 5 بڑے فائدے

03:43 AM, 19 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹرابیری کا کھٹا میٹھا ذائقہ ہم سب کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے لیکن کیا آپ اس کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟ اسٹرابیری کا پھل دیکھنے میں جتنا دلکش ہوتا ہے، کھانے میں بھی اتنا ہی لذیذ اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بہت سے لوگوں کو پسند ہے۔ اس کے استعمال سے کئی طرح کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسٹرابیری بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی سنگین بیماریوں سے بچنے میں وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ اسٹرابیری میں موجود غذائی اجزاء اسٹرابیری وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی انفلامیٹری، فولیٹ، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم کے بہت سے مسائل کو دور کرنے میں کارگر ثابت ہوتی ہے۔ اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اسٹرابیری کھانے کے 5 بڑے فائدے 1: اسٹرابیری میں کینسر کے علاج اور اس سے بچاؤ کی خصوصیات ہوتی ہیں، جو آپ کو کینسر سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔ 2: اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی دانتوں کی زردی کو دور کرتا ہے اور اس میں انزائمز بننے سے روکتا ہے۔ 3: یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ 4: اسٹرابیری کے استعمال سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔ یہ پولیفینول مرکبات سے بھرپور ہے۔ یہ مرکبات آپ کے دل کو صحت مند رکھنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ 5: اسٹرابیری فائبر کے ساتھ ساتھ بہت سے غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں پانی کی بھی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اسٹرابیری کھانے کا طریقہ ماہرین صحت کے مطابق اسٹرابیری کو سلاد یا دہی کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ناشتے میں کارن فلیکس میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزیدخبریں