کیا ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ٹرینڈ جعلی ہے؟
04:12 AM, 19 Apr, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’ امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ایسا ٹرینڈ چلا جس نے ری ٹویٹس کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ یہ سب کچھ جعلی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے فوری بعد ٹویٹر پر ’ امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ٹرینڈز ٹاپ پر رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے ڈیٹا میں نمایاں تھا کہ اس پر روزانہ لاکھوں ٹویٹس کی جاتی رہی ہیں۔ عمران خان بھی اپنے حامیوں کو ’ امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ٹرینڈ استعمال کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1516053300436942860?s=20&t=XjLQTy-MxK1PDdy5x5Qe8Q ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چلائے گئے اس ٹرینڈ میں ٹویٹر کے باٹ اکاؤنٹس کا استعمال کیا جاتا رہا۔ اس مقصد کے لیے کل 924 اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جعلی ٹویٹر ٹرینڈ میں ایکٹو اکاؤنٹس کی تعداد 709، تصدیق شدہ انسانی اکاؤنٹس کی تعداد 177 جبکہ باٹس اکاؤنٹس کی تعداد 532 رہی تھی اور ٹویٹس کرنیوالے حقیقی اکاؤنٹس کی تعداد 33 رہی۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1516025825748955136?s=20&t=XjLQTy-MxK1PDdy5x5Qe8Q بعد ازاں مریم اورنگزیب نے ٹویٹس کے ذریعے بھی دعوی کیا کہ ’ٹویٹر نے پی ٹی آئی کی باٹ آرمی کو پہچان کر ان کے جعلی ٹرینڈز کو سپیم قرار دیدیا تھا۔ پی ٹی آئی باٹس اب بھی ڈیجیٹل سپیس کو سپیم کرنے کے لیے الفاظ تبدیل کر کے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی احمق نہیں جو نامنظور کو نامنطور کرکے پھیلائے گئے جھوٹ پر یقین کریں۔ https://twitter.com/arslankhalid_m/status/1516032883722436609?s=20&t=TAm9Tty2wprupjMH2wFJrw دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے مریم اورنگزیب کے دعوے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کن جوکرز کے ہاتھ میں ملک چلا گیا ہے؟ غلط ایچ ٹی کو موضع بحث بنا کر پریس کانفرنس ہی کر ڈالی۔ محترمہ اگر آپ کو سوشل میڈیا کی سمجھ نہیں تو پی ٹی آئی آپ کو مفت سبق دے سکتی ہے۔ اصل ایچ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور ہے جس پر 6 کروڑ کے قریب ٹویٹس ہو چکی ہیں۔