عون چودھری کو حکومت نے اہم ذمہ داریاں دیدیں
07:35 AM, 19 Apr, 2022
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کے پرانے ساتھی عون چودھری کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عون چودھری کا تعلق پی ٹی آئی کے ناراض ترین گروپ سے ہے۔ عون چودھری وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ رہتے ہوئے اپنے گروپ کی نمائندگی کیساتھ ساتھ اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ ان کو وزیراعظم کا مشیر لگانے کی سمری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تیار کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ عون چودھری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے تھے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سمری کے مطابق وزیراعظم آئین کے آٹیکل 93 (1) کے تحت پانچ مشیر تعینات کرنے کے مجاز ہیں۔ عون چودھری کو بحیثیت مشیر تعینات کرنے کی سمری منظو کرنے کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال جائے گی۔