باکسر عامر خان کے سر پر بندوق تان کر ان سے 2کروڑ روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی

01:07 PM, 19 Apr, 2022

احمد علی
ویب ڈیسک: برطانوی دارالحکومت لندن میں برٹش پاکستانی باکسر عامر خان کے سر پر بندوق تان کر ان سے قیمتی گھڑی چھین لی گئی۔ عامر خان نے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ڈاکوؤں کو دے کر اپنی جان بچائی۔ باکسر عامر خان کی مذکورہ چھن جانے والی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی چھین کر دونوں ڈاکو ایک کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے لئے اہم چیز یہ ہے کہ وہ دونوں محفوظ ہیں۔
مزیدخبریں